• news

کنٹریکٹ پالیسی اساتذہ کیلئے مسائل کا باعث بنی ہوئی ہے: رانا مقیم خاں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل صدر سینئر ٹیچرز سٹاف ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا مقیم خاں‘عارف کھوکھر چئیرمین متحدہ محاذ اساتذہ ضلع گوجرانوالہ‘ محمد ذکریا صدر ایچ ایم اے ضلع گوجرانوالہ آصف سعید صدر ایس ایس اے گوجرانوالہ اورثاقب شعیب صدر (PEMA) گوجرانوالہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان کہا ہے کہ پنجاب پبلک سروس سے منتخب ہونیوالے اور ایجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے‘ کنٹریکٹ پالیسی پرائمری ٹیچر سے لیکر سینئر ہیڈ ماسٹر تک پنجاب بھر میں اساتذہ کیلئے پریشانی اور شدید مسائل کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ایجوکیٹرز کی طرح ڈپٹی ڈی ای او، سینئر ہیڈ ماسٹر انصاف اور اپنے جائز حق کے لیے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں۔ حالانکہ پی پی ایس سی کے زریعے مستقل آسامیوں پر ان تمام کی کنٹریکٹ کے تحت تقرری بنیادی پالیسی اور رولز کے خلاف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن