حفاظتی اقدامات نہ کرنے سے گوجرانوالہ میں کروناتیزی سے پھیلنے لگا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) لاک ڈائون میں نرمی اور شہریوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کو پس پشت ڈالنے کے نتیجہ میں مبینہ طور پر گوجرانوالہ میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے اعداد وشمار کے علاوہ کرونا کا شکار ہونیوالوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جنہوں نے کرونا متاثرین سے معاشرے میں پائے جانے والے خوف کی وجہ سے اپنی بیماری کا کسی کو نہیں بتایا اور وہ پرائیویٹ طور پر گھروں میں ہی علاج کرا رہے ہیں۔