• news

شیخوپورہ: ملعونہ آسیہ مسیح کی بہن نے آشنا سے مل کر شوہر قتل کر دیا

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) معلونہ آسیہ مسیح کی بہن نجمہ مسیح نے اپنے آشنا کی مدد سے اپنے شوہر کا گلا دبا کر ہلاک کردیا اور اسکی نعش خانپور نہر میں بہادی۔ اس قتل کے چند روز بعد جب نعش منظر عام پر آئی تو ایس ایچ او فیکٹری ایریا سردار افضل ڈوگر نے اس معاملہ کو انتہائی باریک بینی سے دیکھنا شروع کیا تو دوران تفتیش ہی خاتون ملزمہ نجمہ بی بی نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے شوہر یونس مسیح کو آشنا عرفان ڈوگر کیساتھ ملکر قتل کرکے اسکی نعش خان پور نہر میں بہادی ہے۔ نجمہ بی بی کی شادی مانانوالہ کے رہائشی یونس مسیح سے ہوئی تھی جس کے بطن سے 12سالہ بیٹا اور 14 سالہ بیٹی ہے۔ اس دوران نجمہ نے ایک سال سے عرفان عرف بگو ڈوگر کیساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلیے جس کا علم ہونے پر اسکے شوہر نے اس کو ڈانٹ ڈپٹ کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے اس اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا سردار افضل ڈوگر اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن