اظہار تعزیت
لاہور( پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے ملک کے معروف صحافی فرزند علی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ پرہیزگار اور نیک سیرت خاتون تھیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرجمیل کی عطاء فرمائے‘ سعید احمد عنائیت اللہ، عبدالرؤف مکی، ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرزندعلی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔