• news

وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے:رانا جمیل منج

رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرے۔ انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنیوالا وزیراعظم لاپتہ ہے،آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے،بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن