• news

مہنگائی مافیا نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، لاقانونیت کا بازار گرم

وزیرآباد (نامہ نگار)شہر اور گردونواح میں مہنگائی مافیا نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، لاقانونیت کا بازار گرم کئے رکھا۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بلا روک ٹوک خود ساختہ اضافہ اور انتظامیہ کا غائب رہنا شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بنا رہا۔ ماہ رمضان المبارک میں قصاب حضرات نے چکن 400روپے فی کلوگرام، بیف 600روپے اور پانی ملے مٹن کی قیمتیں 1200روپے تک وصول کی گئیں اسی طرح پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں ڈبل وصول کی جاتی رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن