معمولی توتکرار پر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا
ڈسکہ +ستراہ(نامہ نگاران/نمائندہ خصوصی) معمولی توتکرار پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھانہ موترہ کے علاقہ چک گلاں کے محمدآصف کی چچازاد ہمشیرہ نائرہ کی شادی چند سال قبل حسہ ججہ کے خاور کیساتھ ہوئی جن کا اکثرا وقات لڑائی جھگڑارہتاتھاگزشتہ روز دونوںنائرہ اپنے خاوند کے ہمراہ میکے گھر آئی تھی اور چھت پر دونوں میاں بیوی سوئے تھے کہ رات کو ان کی کسی بات پر معمولی توتکرار ہوگئی جس پر خاوند نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی