• news

سابق حکمران شوگرمافیا کی کرپشن میں حصہ دار رہے :عمر مشتاق ورک

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ شوگر ملز مافیا ماضی کی حکومتوں عوام اور گنے کے کاشتکاروں کو بلیک میل کر تی رہی اورسابق حکمران بھی اس نا انصافی کانہ صرف حصہ رہے بلکہ شوگرمافیا کی کرپشن میں حصہ دار رہے موجودہ حکومت نے ان بلیک میلرز اور گراں فروش مافیا پر ہاتھ ڈال کر نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر وزیر اعظم عمران خا ن خراج تحسین کے حقدار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ ایک طرف تو شوگر مل مالکان نے کاشتکاروں کے اربوں روپے دبائے ہوئے ہیں تو دوسری طرف حکومت کو ایکسپورٹ سبسڈی کیلئے بلیک میل کرنے کا ہر حربہ اختیار کیا گیا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں چینی کی سپلائی روک دی گئی جس سے نہ صرف قیمتیں بڑھیں بلکہ عوام کی مشکلات اور بے چینی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کا حکومت اذالہ کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن