• news

28مئی پاکستانی قوم کیلئے باعث فخرکا دن ہے:اعجاز حسین بھٹی

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے22سال مکمل ہو گئے،28مئی1998ء کو وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے بھارت کے دھماکوں کے مقابلے میں عالمی دبائو اور مراعات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بناکر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا،مسلم لیگ ن ایٹمی دھماکوں کی یاد میں آج 28 مئی کو یوم تکبیر منائے گی،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ 28مئی پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر دن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن