تیز رفتار کار کی ٹکر سے سائیکل سوار شخص جاں بحق
ننکانہ صاحب+شاہ کوٹ(نامہ نگاران)تیز رفتار کار کی ٹکر سے 45 سالہ بائیسکل سوار شخص شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر چک بورالہ کے قریب تیز رفتار کار نے بائیسکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں45سالہ اللہ یار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔