• news

بھکھی : شہر بھر میں مچھروں کی بہتات ‘ سپرے کرانے کا مطالبہ

بھکھی (نامہ نگار )مچھروں کی بہتات سے شہریوں کی نیندیں حرام اہل علاقہ مختلف موذی امراض کا شکار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بھکھی اور گردونواح میں مچھروںکی بہتات ہو گئی شہریوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مچھروں کے کاٹنے سے خصوصاً چھوٹے بچے مختلف موذی امراض جن میں ملیریا ،بخار اور دیگر امراض کا شکار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر مچھر مار سپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن