سول سیکرٹریٹ میں کرونا پھیلنے لگا‘ٹیسٹ پازٹیو آنے پر ملازمین کو گھر بھجوا دیا گیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سول سیکرٹریٹ میں بھی کرونا تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے بجٹ کی تیاری میں مصروف فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دو ملازمین کے کرونا ٹیسٹ پازٹیو آگئے ہیں ان کو فوری طور پر گھروں کو بھیج دیا گیا۔ بلدیات میں ایک ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چار، سی اینڈ ڈبلیو میں تین ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں دو ملازموں کے ٹیسٹ پازیٹوآگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جن محکموں کے ملازمین کے ٹیسٹ پازٹیو آئے ہیں وہاں پر دیگر ملازمین کی ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض محکموں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جارہا ۔