گاڑیوں پر کالے شیشے ،نیلی بتی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور پولیس نے گاڑیوں پر کالے شیشے اور نیلی بتی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ سات روزتک مہم جاری رکھے گی۔ خصوصی مہم کے دوران کالے شیشوں اور غیر قانونی ریوالونگ لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ایس ایس پی آپریشنز نے تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزادنے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ کالے شیشے اورغیر قانونی ریوالونگ لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریگی۔انہوںنے کہا کہ سیاہ شیشے اورغیر قانونی طور پر ریوالونگ لائٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ گاڑیوں پر سیاہ شیشے اور غیر قانونی ریوالونگ لائٹ لگانے والے دکانداروں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔