شہری دورانِ خریداری ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں:رائے بابر سعید
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ شہری دورانِ خریداری فیس ماسک،سینٹائزرز اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پر اب تک2 لاکھ 40ہزار سے زائد افرادکو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے2 لاکھ28 ہزار661 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ قانون شکنی پر 2212 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے والے 4456 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔