28مئی قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کا دن ہے:شہزادنذیر سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزادنذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ 28 مئی کوپاکستان نے آزاد قوم ہونے کا اعلان کیا اور ڈالروں کو ٹھوکر پر رکھا، یوم تکبیر ہماری نسلوں کی آزادی، خودمختاری اور مستقبل محفوظ بنانے کا ایک بڑا اہم دن ہے۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو ان چیلنجوں کیلئے تیار رہنا ہوگا جن کا ملک و قوم کو سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت و وقار، دفاع ومفاد کیلئے قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔