• news

کالاخطائی انٹرچینج ،بجلی کے تار کاٹتاچور کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا

فیروزوالہ(نامہ نگار)نیوموٹروے سیالکوٹ (کالاخطائی ) انٹرچینج کے قریب بجلی کی تاریں کاٹتے ہوئے نقب زن بجلی کی تار سے چمٹ کر دم توڑ گیا ۔بتایاگیاہے کہ بجلی کی مین تاروں کو نامعلوم چور کاٹنے لگابجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔فیروزوالہ پولیس کے مطابق دم توڑنے والے شخص کی عمر 35سال کے قریب ہے۔ اس کے قریب سے تاریں کاٹنے والے آلات بھی ملے ہیں ، پولیس نے متوفی کی شناخت کیلئے قریبی آبادیوں میں رابطہ کیا مگر شناخت نہ ہوسکی ۔

ای پیپر-دی نیشن