• news

80سالہ بزرگ شہری کے قتل میں ملوث میاں بیوی گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 80سالہ بزرگ شہری کو قتل جبکہ اس کی بیوی اور بیٹے کو شدید زخمی کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزموں نے فائرنگ کر کے بزرگ شہری قاری عثمان کو قتل جبکہ مقتول کی بیوی مریم سلطانہ اور بیٹے عتیق الرحمان کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ملزمان چند روز قبل لین دین کے تنازعے پر رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس ٹیم نے ملزم غلام محمد اور اس کی بیوی زیب النساء کو گرفتار کرکے آلہ قتل رائفل قبضہ میں لے لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن