قصور: ڈکیتی چوری کی وارداتیں ‘ مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی
قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور اور گردونواح میں راہزنی اور دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں کی رقم ودیگر سامان سے محروم ہوگئے جبکہ ایک شخص ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔متااڈہ کے قریب ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار تنویر اور غلام عباس سے د س ہزار روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے تنویر کو زخمی کر دیا۔ کوٹ اعظم خاں قصور میں نامعلوم چورمحمد یسن کی نقدی اور موبائل اس وقت چوری کرکے لے گیا جب وہ حویلی میںسویا ہوا تھا جبکہ دایم الحضصوری قبرستان کے قریب دو نوسر بازوں نے صفدر سے چار ہزار کی نقدی اور موبائل ہتھیا لیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔