بھارت کا پاکستان پر حملہ نہ کرنے کی وجہ ایٹم بم ہے:عارف خان سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ایٹمی دھماکوں سے قبل امریکی صدر کے فون کال اور دھماکے نہ کرنے کے عوض اربوں ڈالر ز دینے کو بھی مسترد کیا تھا انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے قومی ہیرو نواز شریف کو ملک سے دربدر کر دیا گیا ہے جبکہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو لاک ڈائون کر دیا گیا بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ نہ کرنے کی بڑی وجہ پاکستان کا ایٹم بم ہے جس سے بھارت سمیت اسلام دشمن قوتیں خوفزدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔