• news

ملکی سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے:افتخار حسین

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر و بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پنجاب کے صدر میاں افتخار حسینجالندھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر کرنا ہو گی ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے اسلام اور پاکستان کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ بھارت طاقت کے بلبوتے پر خطہ کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن