یوم تکبیر ، پاکستان ‘ اسلام دشمنوں کیلئے یوم تکلیف ہے:رہنما پیپلز پارٹی
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر حاجی ارشد نذیر نے کہاہے کہ پاکستان کے غیور عوام آج پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے مایہ ناز عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے سٹی صدر چوہدری منشاء نے کہا کہ پاکستان میں ایٹمی پروگرام کے آغاز کاسہرا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے،ممتاز سکالر چوہدری ارمان ادریس چھٹہ نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان اور اسلام دشمنوں کیلئے یوم تکلیف ہے،مرزا عارف صدیق نے کہا کہ ایٹمی صلا حیت کا حامل پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے امیدوں کا مرکز و محور ہے۔سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔