• news

کرونا کے باعث عالمی معیشت 3فیصد سے زائد سکڑے گی: آئی ایم ایف

نیویارک (این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی۔مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے عالمگیر وبا کرونا کی وجہ سے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی مگر اگلے سال کے دوران عالمی معیشت میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔ایم ڈی آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مہینوں میں عالمی معیشت میں 9 ٹریلین ڈالرز لگانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ کرونا کی وجہ سے سرمایہ کاروں نیایمرجنگ مارکیٹ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ نکال لیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپریل اور مئی میں ایمرجنگ مارکیٹ نے 77 ارب ڈالر کا قرض لیا ہے لہذا مستقبل میں ایسے ممالک جن پر قرض زیادہ ہے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایم ڈی آئی ایم ایف کے مطابق ابھی تک غریب ممالک کو 22 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جا چکا ہے اور جلد قرض کی مد میں مجموعی طور پر 27 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن