• news

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سکوک بانڈز کی تقسیم کا معاملہ آج تک مؤخر کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ای سی سی نے سکوک بانڈز کی تقسیم کا معاملہ آج تک کے لئے موخر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سکوک بانڈز کی تقسیم کا معاملہ پھر مؤخر کردیا گیا۔ اس معاملہ میں وزارت خزانہ اور وزارت پاور میں عدم اتفاق موجود ہے۔ وزارت پاور اس میں سے ہائیڈل پاور کے بقایا جات ادا کرنا چاہتی کیونکہ اس بارے میں سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے۔ گذشتہ اجلاس میں رقم کے استعمال پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ وزارت پاور رقم کو پہلے ہی روزانہ منافع کی بنیاد پر بینک میں جمع کرا چکی ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج دوبارہ ہوگا جس میں 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈز کی تقسیم کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن