پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس‘ احسن اقبال 2 جون کو الیکشن کمشن طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہیں تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں دو جون کو طلب کیا گیا۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں شواہد اور ثبوت پیش کریں۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ احسن اقبال پیش نہ ہوئے تو غیر موجودگی میں فیصلہ کریں گے۔