بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی سوچ غریب دشمنی ہے:عارف خان سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صد ر عارف خان سندھیلہ سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت نے لاک ڈائون میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بجلی دو روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا عندیہ دیا ہے جو کہ غریب دشمنی ہے نواز شریف نے چار سال میں بجلی کے نئے کار خانے لگا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا آج پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی وجہ عمران خان کی کارکردگی نہیں بلکہ نواز شریف کا تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ چینی مافیا کیخلاف فوری طور پر ایف آئی اے میں مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے ۔