• news

طویل لاک ڈاؤن، بھارتی شہر ی نے بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کر لی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں شہری نے طویل لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شہری نے بھانو پرکاش نے خودکشی کی اور اس کے ہاتھ سے ایک پرچہ بھی ملا جس میں اس نے اپنی خودکشی کی وجہ بھارت میں طویل لاک ڈاؤن کو بتایا۔ پرچے میں تحریر تھا کہ وہ طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اہلخانہ کی دیکھ بھال نہیں کر پارہا اگرچہ میرے گھر میں گندم اور چاول موجود ہے جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں لیکن یہ کافی نہیں، میرے پاس دودھ سمیت دیگر بنیادی اشیاء خریدنے کے پیسے نہیں ہیں شہری نے اپنے پرچے میں ماں کا علاج نہ کرانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن