• news

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے مشاورت‘ ذاتی معالج اور مریم کی بیٹی پاکستان پہنچ گئے

لندن (چودھری عارف پندھیر+نوائے وقت رپورٹ) خصوصی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مخالفین کیلئے بڑا سرپرائز جلد متوقع ہے۔ انہوں نے وطن واپسی کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ جون میں ڈاکٹرز سے چیک اپ کیلئے اپوانٹمنٹ اور آپریشن کے بعد تاریخ کا اعلان ہوگا۔ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کیلئے مریم نواز کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ فیصلہ ہوا ہے کہ اگر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تو مریم نواز کھل کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیں گی۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پاکستان پہنچ گئے۔ نواز کی صاحبزادی بھی ڈاکٹر عدنان کے ساتھ واپس آئی۔

ای پیپر-دی نیشن