• news

میئر اسلام آباد انصر عزیز کی بحالی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کل ہو گی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اپیل دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شیخ انصر عزیز کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، کل پیر کو سماعت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن