مہارت اور فٹنس پر توجہ دیں، سعید اجمل کا سپنرز کو لیکچر
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق ٹیسٹ سپنر سعید اجمل نے سنٹرل پنجاب کے سپنرز کو خصوصی لیکچر دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ گیند کرنے سے قبل بیٹسمین کی کمزوری اور قوت دونوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ بیٹسمین کے ذہن کے ساتھ کھیلنا ہی ایک سپنر کی کامیابی ہے۔ موجودہ صورت حال میں اپنی مہارت کے ساتھ فٹنس پر خصوصی توجہ دیں۔ سابق فرسٹ کلاس سپنر محمد زاہد نے بھی سپنرزکو خصوصی مشورے دیئے۔ سیشن میں بلال آصف، ظفر گوہر، احمد صفی، سلمان شفقت ،سعد بن اطہر، عمر ایمان ، محمد ولید، فرخ وقاص، فریدون جعفری، علی عمران اور رضا علی ڈار نے شرکت کی۔ ہیڈ کوچ اعجاز جونیئر اور معاون کوچ سمیع اللہ نیازی نے سیشن کی نگرانی کی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت لاک ڈائون میں کرکٹرز کیلئے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ شروع کیاگیا تھا۔