الزامات بے بنیاد‘کنٹریکٹ کے مطابق کام کیا: شکیل شیخ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق صدر اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی کے دور میں مجھے جو کنٹریکٹ دیئے گئے تھے اسی کے مطابق کام کیا کرتا تھا۔ اس دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی متعدد کمیٹیوں کا سربراہ بھی رہا تھا جس کیلئے اکثر اسلام آباد سے لاہور آنا اور یہاں ہوٹل میں قیام کرتا تھا جس کا تمام خرچہ بورڈ کا ہوتا تھا میری جیب میں کچھ نہیں جاتا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جو نوٹس بھجوایا گیا ہے اس کا چار صفحات پر مشتمل جواب دیدیا جس میں واضح کیا ہے کہ ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ کی ادائیگیوں اور وصولیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ خود بورڈ سے 11 لاکھ چار ہزار روپے کا بل لینا ہے۔ غلط نوٹس بھجوانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اگر کنٹریکٹ سے باہر کچھ کیا ہے تو اس کا ثبوت دے۔ وہ خود اپنی جیب سے ماہانہ ساڑھے چار لاکھ روپے خرچ کرتے رہے ہیں جو ابھی تک بورڈ کی جانب واجب الادا ہے۔