بونیر میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ مقابلہ‘3دہشت گرد ہلاک
بونیر (نوائے وقت رپورٹ) چٹر سر ایلم بونیر میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا۔ ایس پی سی ٹی ٹی کے مطابق مقابلے میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے 17 اپریل کو سیکورٹی فورسز کے 3 جوان شہید کئے تھے۔