لورا لائی: سرفراز بگٹی کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ‘ 7لیویز اہلکار شہید‘2زخمی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے میں سات لیویز اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی حادثے میں محفوظ رہے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔