کرونا کو شکست دینے کیلئے ’’احتیاط علاج سے بہتر‘‘ کا کلیہ اپنانا ہو گا: شبلی فراز
اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے’’ احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘کے کلیے کواپنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے’’ احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘کے کلیے کواپنانا ہوگا، ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں،ہجوم نہیں۔ایمان ،اتحاد ،نظم وضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔