ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔عید الفطر کے موقع پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی یاد گار شہداء پر حاضری دی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعیدسمیت دیگرپولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔قرنطینہ سنٹرز سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 117 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔چاند رات اور عید اجتماعات پر پولیس لائنز سے 1 ہزار سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔پولیس جوانوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیس لائنز میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کروایا گیا۔