ملک بھر میںٹڈی دل کیخلاف سروے اور کنٹرول آپریشن جاری
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، 52 متاثرہ اضلاع میں محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1102 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 234904اسکوائر کلومیٹر (تقریبا 2.3 کروڑ ہیکٹر) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ 4920 مربع کلو میٹر (تقریبا 492000 ہیکٹر)رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3633مربع کلو میٹر رقبہ پر سروے اور 49 مربع کلو میٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔جس میں تقریبا 4151 لیٹر پیسٹی سائڈز کا استعمال کیا گیا۔ اب تک بلوچستان میں 2743، پنجاب میں 1489، خیبرپختونخوا میں 394 اور سندھ میں 294 مربع کلو میٹر رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے موثر تدارک کے