ملک کی تعمیروترقی کیلئے وزیر اعظم مخلص اورسنجیدہ ہیں :رضوان اسلم بٹ
گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ملک کی تعمیروترقی کیلئے وزیر اعظم عمران خان مخلص اورسنجیدہ ہیں ان کی مثبت سوچ نے ملک کو سخت ترین حالات میں بھی عوامی ریلیف دیااور ملکی معیشت کو سنبھالاہے پی ٹی آئی کی منتخب حکومت عوام کی حمایت اورجمہوریت کی طاقت ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکر ٹری،ٹکٹ ہو لڈرز پی پی54رضوان اسلم بٹ نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتیجہ میں تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ معیشت کے میدان میں ہونیوالی مثبت پیشرفت کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے ۔