عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں :چیئرمین جی ڈی اے واسا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کوایس او پیز کے تحت رجسٹریشن کرنے اورشہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں جی ڈی اے افسران نے اپنا اہم کردارادا کیا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی وژن کے تحت کام جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس میڈم رملہ علی کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین جی ڈی اے ،واسا نے میڈم رملہ علی کو شیلڈدی انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے افسران نے جس محنت ،ایمانداری سے فرائض سرانجام دیئے اس سے عوام کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز پر بھی قابو پانے میں مدد ملی ۔