• news

تمباکو نوشی ایک مہلک مرض ‘نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ( ر)سہیل اشرف نے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی انتہائی خطرناک امراض کا سبب بن رہی ہے، تمباکو نوشی کی وجہ سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص نوجوان نسل بری عادت سے متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی سیگرٹ اور تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ چلے جاتے ہیں جن کی تعداد روزانہ 438 افراد بنتی ہے والدین اور اساتذہ سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں اور طلبہ کو تمباکو نوشی کی بری عادت سے اور اس کے سبب پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ بنانے مں اپنا کردار ادا کریں تمباکو نوشی سے پاک پاکستان اور نوجوان نسل کو ایک صحت مند مستقبل دینے کے لیے گوجرانوالہ کا ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ گوجرانوالہ کو تمباکو نوشی سے پاک ضلع بنایا جاسکے۔ تمباکونوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں تمباکونوشی کرنے والوں کوCOVID-19 کے ساتھ شدید بیماری پھیلنے کا زیادہ امکان ہے

ای پیپر-دی نیشن