• news

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب‘ اداکارہ روبینہ اشرف سکینہ سموں‘ فیصل آباد کے 47 ڈاکٹر کرونا کا شکار

لاہور، فیصل آباد (نامہ نگار‘ کلچرل رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، اداکارہ روبینہ اشرف، سکینہ سموں اور فیصل آباد کے مزید 47 ڈاکٹرز بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ ڈی آئی جی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں‘ ڈی آئی جی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے‘ چند روز میںسہیل سکھیرا سے ملنے والے افسران نے بھی کرونا ٹیسٹ کرانا شروع کر دیئے ہیں۔ دوسری طرف اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سموں نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ فیصل آباد میں سرکاری ہسپتالوں کے مزید 47 ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہو گئے۔کرونا کے شکار ڈاکٹرز کی تعداد 102 ہو گئی۔ کرونا کے شکار ڈاکٹرز میں 59 مرد اور 43 خواتین ڈاکٹرز ہیں۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے 39 ڈاکٹرز کرونا کے شکار ہوئے۔ سول ہسپتال کے 13 اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال کے 13 ڈاکٹرز کرونا میں مبتلا ہو گئے۔ کرونا سے 8 ڈاکٹرز صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن