• news

لوگوں سے بھرا کمرہ عدالت دیکھ کر چیف جسٹس برہم‘ سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس گلزار احمد بھرا ہوا کمرہ عدالت دیکھ کر برہم ہو گئے۔ مارگلہ ہلز تعمیرات کیس کی سماعت میں کمرہ عدالت لوگوں اور وکلاء سے بھر گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سماجی فاصلہ کیوں نہیں رکھا جا رہا‘ ایک نشست چھوڑ کر بیٹھیں وکلاء اور صحافی بھی سماجی فاصلہ رکھیں‘ جن کا کیس ہے صرف وہی لوگ کمرہ عدالت میں رکیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ عدالت میں ایسا کچھ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن