• news

پنجاب بھر کی عدالتیں 68 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد کھل گئیں

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بھر کی عدالتیں 68 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد مکمل طور پر کھل گئیں۔ ایس ای پیز کے تحت وکلائ، ججز، عدالتی عملے اور سائلین کے لئے ماسک اور دستانے لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔ بغیر کال کے تمام افراد، وکلاء اور پولیس کا عدالت میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ خصوصی احتساب، انسداد دہشت گردی، کسٹم، ایف آئی اے، لیبر، اینٹی کرپشن کی عدالتیں بھی کھل گئی ہیں اور تمام عدالتوں میں اہم نوعیت کے ساتھ ریگولر کیسوں کی سماعت بھی شروع ہوگئی ہے، خواتین ججز بھی چھٹیاں ختم ہونے پر عدالتوں میں پہنچ گئی ہیں۔ وکلاء سائلین کے لئے سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس قاسم خان سمیت 40 ججز نے مقدمات کی سماعت کی۔ پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس سمیت 26 ججز نے 832 ارجنٹ کیسز سنے۔ پرنسپل سیٹ میں 9 ڈویژن بنچز نے مقدمات کی سماعت کی۔ وکلاء کے چیمبرز کی رونقیں بھی بحال ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن