• news

طیارہ حادثے میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں چل بسی

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں چل بسی جب کہ اس کی دو ساتھی لڑکیوں میں سے مزید ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 12 سالہ ناہیدہ کو 22 مئی کو طیارہ حادثے کے بعد جناح ہسپتال سے سول ہسپتال کے برنس سنٹر منتقل کیا گیا تھا، ناہیدہ طیارہ حادثے میں 56 فیصد جھلس گئی تھی۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں طیارہ گرنے سے تباہ ہونے والے گھروں میں کام کرنے والی تین گھریلو ملازم لڑکیاں بھی جھلس گئی تھیں۔شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود ملیر جام کھنڈو گوٹھ کے خاصخیلی محلے سے تعلق رکھنے والی ناہیدہ، عزیزہ اور ماریہ خاصخیلی ماڈل کالونی کے ان گھروں جزوقتی کام کرتی تھیں جن پر پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن