تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران سے ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری کی وفود کے ہمراہ ملاقات
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری نعمان اللہ چٹھہ نے وفود کے ہمراہ ملاقات کی اور سنٹرل پنجاب میں وومن ونگ کی تنظیم سازی سمیت دیگر سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وفود سے ملاقات کے موقع پر ثانیہ کامران نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا۔