قاری محمد یحییٰ رسول نگری کو اوکاڑہ میں سپردخاک کر دیا گیا
لاہور ( پ ر) بابائے قرات امام کعبہ الشیخ عبداللہ الشریم کے استاد قاری محمد یحییٰ رسول نگری کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گاؤں رسول نگر اوکاڑہ میں سپردخاک کردیا گیا۔قاری ابراہیم میر محمدی، قاری ادریس عاصم،قاری صہیب میرمحمدی، قاری محمود الحسن بڈھیمالوی نمایاں تھے۔ سینیٹر علامہ ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم،حافظ ابتسام الہی ظہیر، سمیت دیگر نے مرحوم کی وفات پر دلی رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے قاری یحی رسول نگری کی وفات کو مذہبی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔