سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 90.74 پوائنٹس کی تیزی
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اْتار چڑھاؤ کے بعد 90.74 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کا اختتام 90.74 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34021.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.27 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 12 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار 907 شیئرز کا لین دین ہوا۔