ثمن رائے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل تعینات
لاہور (کلچرل رپورٹر) پلاک کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے کا تبادلہ کر کے لاہور آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوںنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم عظیم ثقافتی اقدار کے وارث ہیں جن کا فروغ اولین ترجیح ہوگی۔