بچوں وخواتین سے زیادتی کیسز کی نگرانی ڈی پی او خود کریں:شعیب دستگیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ بچوں و خواتین کیساتھ زیادتی کے مقدمات کی تفتیش ڈی پی اوز ہر صورت اپنی نگرانی میں کرائیں ڈی این اے سیمپل بروقت جمع نہ کرانیوالے افسر و اہلکاروں کیخلاف کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک وپیشہ ور مجرمان کو پابند سلاسل کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے ماڈل پولیس اسٹیشنز کی کارکردگی میںمزید بہتری تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ۔