ایشین انڈر18 بوائز بیس بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں ہو گی
اسلام آباد (اے پی پی) ایشین انڈر18 بیس بال چیمپئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں ابھی سے ایشین بیس بال فیڈریشن نے شروع کر دی ہیں اور ایونٹ میں شرکت کرنے والے ممالک نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔یشیائی ممالک کی ٹاپ آٹھ رینکنڈ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
، جن میں جاپان، کوریا، تائیوان، چین، پاکستان، ہانگ کانگ، فلپائن اور سری لنکا شامل ہیں۔