امارات ایئرلائنزکا پاکستان کیلئے8جون سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان
اسلام آباد (آئی این پی )امارات ایئرلائنزنے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امارات ایئرلائنزنے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اوردبئی کے درمیان فضائی آپریشن کی بحالی کاشیدول جاری کر دیا ہے۔ایئرلائن کے مطابق فضائی آپریشن 8 جون سے بحال کیا جائے گا جب کہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ امارات ایئرلائنز کراچی سے دبئی کے لئے 7، لاہورسے 5 اور اسلام آباد سے ہفتہ وار2 پروازیں چلائے گی۔