• news

فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین الیکشن کمشن کی درخواست خارج کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مبینہ الیکشن کمشن مخالف بیان پرتوہین کمشن کی درخواست دی گئی تھی،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمشن نے درخواست کی سماعت کی،فردوس عاشق اعوان پر الیکشن کمشن کیخلاف بیان دینے پر نوٹس جاری کیاگیا تھا،ممبرالیکشن کمشن پنجاب نے کہاکہ درخواست گزار اس کیس میں دلچسپی رکھتے بھی ہیں کہ نہیں،درخواست گزار کی عدم پیروی پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف کیس خارج کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن